Der AMS-Ausbildungskompass bietet Ihnen detaillierte Informationen über passende Ausbildungen zu Ihrem Traumberuf. Hier finden Sie schnell und einfach Ausbildungen, Schulen, Akademien und Universitäten in Österreich. Testen Sie den Ausbildungsassistenten - er berechnet Ihnen sofort Ihren Bildungsweg zum Wunschberuf.

آسٹریا میں تعلیم و تربیت کے مواقع

اپنے مطلوبہ تعلیم کے لیول کا انتخاب گراف سے کریں

لازمی تعلیم (جنرل لازمی تعلیم) کا عرصہ 9 سال ہے اور تمام بچوں اور نوجوانوں پر 6 سال کی عمر سے (قطع نظر ان کی قومیت کے) لازمی ہوتی ہے۔

مزید معلومات

آسٹریا کے سکول کا نظام پرائمری اسکول میں داخلے سے شروع ہوتا ہے۔ یہ ایک بنیادی تعلیم فراہم کرتا ہے اور 6 سال کی عمر کے بچے اس میں جانا شروع کرتے ہیں۔

مزید معلومات

گرامر سکول جونئر لیول (گیمنازیم) 10 سے 14 سال کی عمر کے طالب علموں کو ایک جامع اور گہری عام تعلیم فراہم کرتا ہے۔ طالب علموں کو خاص طور پر آگے مزید عام تعلیم اور پیشہ وارانہ تعلیم کے حصول کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔

مزید معلومات

نیو مڈل اسکول (NMS) سیکنڈری اسکول اور گرامر اسکول جونیئر لیول کی ایک مخلوط شکل ہے اور 10 سے 14 سال کی عمر کے طالب علموں کو ایک بنیادی عام تعلیم فراہم کرتا ہے اور انہیں یا تو فنی پیشوں میں ابتدائی پیشہ ورانہ تربیت کے لئے یا مڈل یا ہائی اسکول کی پیشہ ورانہ تعلیم یا ایک اعلی عمومی تعلیم حاصل کرنے کے لئے تیار کرتا ہے۔

مزید معلومات

جسمانی یا ذہنی معذور یا پڑہائی میں کمزور بچے اور نوجوان بجائے پرائمری اسکول اور / یا سیکنڈری اسکول کے خصوصی اسکولوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات

آٹھویں کلاس سے پولی ٹیکنیک اسکول (PTS) شروع ہو جاتا ہے اور خاص طور پر فنی پیشے کی پیشہ ورانہ تربیت کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔ نویں کلاس میں پولی ٹیکنیک اسکول کا فوکس ایک مخصوص کیریئر کے تعین کی طرف ہوتا ہے۔

مزید معلومات

فنی تعلیم پیشہ ورانہ تعلیم کا ایک ڈبل تعلیمی نظام ہے، جس کا بڑا حصہ کام کی جگہ پر پریکٹیکل کام اور کم حصہ سکول کی پڑہائی پر مشتمل ہوتا ہے۔ فنی تعلیم کے دوران شاگرد منتخب کردہ پیشہ پریکٹیکل کی طور پر کام کی جگہ پر سیکھتا ہے۔ پیشہ ورانہ اسکول میں منتخب کردہ پیشے سے متعلق فنی تعلیم سے منسلک تھیوری کے ساتھ ساتھ جنرل نولج کا علم بھی گہرائی کے ساتھ فراہم کیا جاتا ہے۔

تلاش فنی تعلیم مزید معلومات

وہ افراد جو پہلے ہی سے ایک تکنیکی صنعتی میدان میں پیشہ ورانہ تربیت مکمل کر چکے ہیں وہ ماسٹر کاریگر اسکولوں میں تکنیکی تعلیم سے منسلک تھیوری کا کورس کر سکتے ہیں۔ یہ کورس چار سیمسٹرز پر مشتمل ہے اور ایک امتحانی بورڈ سے امتحان دینے کے بعد مکمل ہوتا ہے۔

مزید معلومات

پیشہ ورانہ مڈل سکول (BMS) عام تعلیم کے ساتھ ساتھ متعلقہ شعبوں میں ایک مخصوص پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتا ہے۔

تلاش تعلیمی کورس مزید معلومات

پیشہ ورانہ ہائی اسکول(BHS) ایک وسیع عام تعلیم فراہم کرتا ہے اور یونیورسٹی (Matura) میں داخلے کی طرف لے جاتا ہے، ساتھ ہی ساتھ طالب علم متعلقہ شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت مکمل کر کے ڈگری حاصل کرتے ہیں۔

تلاش تعلیمی کورس مزید معلومات

گرامر اسکول کے سینئر لیول (یا سینئر ہائی اسکول) یونیورسٹی کے داخلے تک ایک جامع اور گہری عام تعلیم فراہم کرتا ہے۔ گرامر اسکول سے گریجویشن عام طور پر ایک پیشہ ورانہ کوالیفکیشن کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔

تلاش تعلیمی کورس مزید معلومات

Matura (ہائر اسکول سرٹیفکیٹ) ایک گرامر یا ہائی اسکول کی تعلیم (AHS) اور ٹیکنیکل ہائی سکول (میٹرک اور ڈپلوما امتحان) کے فائنل امتحان کے ایک حصہ کا نتیجہ ہے۔ دوسری چیزوں کے علاوہ اس سے ایک یونیورسٹی میں، ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں، ٹیچر ٹریننگ کالج یا دیگر اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کی غیر محدود رسائی ممکن ہے۔

مزید معلومات

یونیورسٹی میں داخلے کی اہلیت کا مطلب یونیورسٹی میں، پولی ٹیکنک یونیورسٹی میں، ٹیچر ٹریننگ کالج میں، یا کسی اور کالج میں پڑھنے کا حق۔ یونیورسٹی میں داخلے کی شرطMatura (ہائی سکول سرٹیفیکیٹ(، پیشہ ورانہ کورس کی کوالیفیکشن یا یونیورسٹی کے داخلہ کا امتحان ہے۔

مزید معلومات

کئی پیشہ ورانہ ہائی اسکول کالجز بھی چلانے ہیں۔ یہ نسبتاً ایک کم وقت (4 سے 6 سیمسٹرز) میں مختلف شعبوں میں ایک اعلی پیشہ ورانہ تکنیکی مواد مہیا کرتے ہیں اور خاص طور پر گرامر اسکول سے فارغ التحصیل کے لئے پروفیشنل کوالیفکیشن حاصل کرنا ممکن بناتے ہیں۔ کالجز اکثر شام کے کورسز، پارٹ ٹائم کے طور پر پیش کئے جاتے ہیں۔

تلاش تعلیمی کورس مزید معلومات

یونیورسٹی بنیادی طور پر تھیوری کی بیس پر ایک نظریاتی اور سائنسی تعلیم فراہم کرتا ہے اور ہمیشہ ایک مخصوص پیشے سے منسلک نہیں ہے۔ اس لئے یہ بہت اہم ہے کہ، یونیورسٹی میں داخلے سے پہلے کورس کے مواد اور کیریئر کے مواقع کے بارے میں معلومات اکھٹی کر لی جائیں۔

تلاش یونیورسٹی سٹڈیز مزید معلومات

ٹیکنالوجی یونیورسٹیاں ایک مضبوط پریکٹیکل فوکس کے ساتھ بیچلر یا ماسٹر کی ڈگری کی شکل میں سائنسی بنیاد پر تعلیم فراہم کرتی ہیں۔ ٹیکنالوجی ڈگری کورسز بنیادی طور پر کاروبار، انجینئرنگ، صحت اور سماجی امور کے شعبوں میں پر پیش کی جاتی ہیں۔

تلاش یونیورسٹی سٹڈیز مزید معلومات

یونیورسٹی آف ٹیچر ایجوکیشن میں اساتذہ کو پرائمری اسکول کی سطح پر (ایلیمنٹری اسکولوں) اور سیکنڈری اسکول کی سطح پر (نئے سیکنڈری اسکولوں، ہائیر سیکنڈری ایکڈیمک اسکولوں، خصوصی اسکولوں، پولی ٹیکنک اسکولوں اور پیشہ ورانہ اسکولوں میں ماہر اسباق) تربیت دی جاتی ہے۔
کسی بھی صورت میں، یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کے ذریعہ سیکنڈری اسکولوں کی سطح پر ٹیچنگ کے لیے ماسٹرز پروگرام کی پیشکش ہونی چاہیے۔

تلاش یونیورسٹی سٹڈیز مزید معلومات

Ausbildungs­assistent

Hier finden Sie den Ausbildungsweg zu Ihrem Traumberuf. Testen Sie den Ausbildungsassistent und lassen Sie sich ihren persönlichen Ausbildungspfad berechnen.